این اے 130؛یاسمین راشد نواز شریف کو پیچھے چھوڑ گئیں

Feb 08, 2024 | 18:46:PM
این اے 130؛یاسمین راشد نواز شریف کو پیچھے چھوڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )  لاہور کے اہم ترین حلقہ  این اے 130  میں  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعظم کیلئے امیدوار نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد میں کانٹے کا  مقابلہ جاری ہے ۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  ڈاکٹر یاسمین راشد22 ہزار 980 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور وزیر اعظم کے امیدوار نواز شریف 16 ہزار657 ووٹوں کیساتھ پیچھے ہیں ، اس طرح یاسمین راشد  کو نواز شریف پر 6 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری ہے.

نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )