کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج

Feb 08, 2023 | 19:28:PM
کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کے پیش نظر لوکل گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کاالیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا،چیف جسٹس اسلا آباد ہائیکورٹ کل درخواست پر سماعت کریں گے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ابتک پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیاگیا، ابتک نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا عمل بھی شروع نہیں کیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ، کنٹونمنٹ بورڈز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن گرفتار