امید ہے جیل بھرو تحریک کی نوبت نہیں آئے گی:اسد عمر

Feb 08, 2023 | 15:16:PM
 امید ہے جیل بھرو تحریک کی نوبت نہیں آئے گی:اسد عمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما  عمران خان کو جیل جانے کیلئے تیار کرنے لگے،اسد عمر  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے آسمان نہیں ٹوٹےگا، امید ہے جیل بھرو تحریک کی نوبت نہیں آئے گی۔

نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے الزام عائد کیا کہ حکومتی رہنما آئین شکنی کی باتیں کررہے ہیں، امید ہے جیل بھرو تحریک شروع کرنے سے پہلے ہی عدلیہ، آئین توڑنے والوں کی راہ میں رکاوٹ بنے گی۔

ضرور پڑھیں :انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں: صدر کا الیکشن کمیشن کو خط

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یا میری گرفتاری سے آسمان نہیں ٹوٹے گا، صرف اتنا بتادیں کہ کس قانون کے تحت گرفتار کریں گے، امید ہے جیل بھرو تحریک کی نوبت نہیں آئے گی، اور عدلیہ آئین توڑنے والوں کے راستے میں دیوار بنے گی۔تحریک انصاف کے دور میں آئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے سوال پر اسد عمر نے کہا ہمارے دور میں ڈالر 178 روپے کا تھا جو آج 276 کا ہوگیا ہے، پیٹرول اور دالوں سمیت دیگر اشیاء کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے۔

یاد رہے آج کل عمران خان زمان پارک لاہور میں رہائش پذیر ہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنے قائد کو گرفتاری سے بچانے کیلئے کیمپ لگا رکھے ہیں ۔