’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے اداکار سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

Feb 08, 2023 | 12:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے اداکار سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کرن جوہر کے فلمی دنیا کے تین طالب علم عالیہ، ورون اور سدھارتھ اب شادی شدہ ہیں۔تینوں اداکاروں میں سے حال ہی میں سدھاتھ ملہوترا کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ میمز شیئر کرنا شروع کر دیں۔

 2012 میں کرن جوہر نے بالی ووڈ میں 3 نئے چہروں کو متعارف کرایا۔ سدھارتھ ملہوترا، عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سےفلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کا تعارف سینٹ ٹریسا سکول کے 3 طلباء کے طور پر کیا گیا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور تینوں اداکاروں نے خوب داد سمیٹی،اب 11 سال بعد، سدھارتھ، عالیہ اور ورون سبھی شادی شدہ ہیں۔ جہاں عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے شادی کی، ورون نے نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی اور اب سدھارتھ نے کیارا اڈوانی سے شادی کی۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے میمز وائرل ہو رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صارف نے لکھا ہے کہ ’’ ورون نے 2021 میں نتاشا سے شادی کی۔ اگلے سال، 2022 میں، عالیہ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی منتوں کا تبادلہ کیا۔ اور 7 فروری (2023) کو، سدھارتھ نے جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں کیارا سے شادی کی‘‘۔

اسی طرح ایک صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بلآخر تینوں کو عشق والا لو‘‘ مل ہی گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’دل والے دلہنیا لے گئے‘سدھارتھ اور کیارا نے شادی کی تصاویرشیئر کر دیں

اگر کام کی بات کی جائےتو سدھارتھ  نئی فلم بار یودھا میں راشی کننا اور دیشا پٹانی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ دوسری جانب عالیہ روزی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔ جہاں تک ورون کا تعلق ہے تو وہ فلم باوال میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔