’دل والے دلہنیا لے گئے‘سدھارتھ اور کیارا نے شادی کی تصاویرشیئر کر دیں

Feb 08, 2023 | 11:45:AM
’دل والے دلہنیا لے گئے‘سدھارتھ اور کیارا نے شادی کی تصاویرشیئر کر دیں
کیپشن: ’دل والے دلہنیا لے گئے‘سدھارتھ اور کیارا نے شادی کی تصاویرشیئر کر دیں
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ ستاروں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے راجستھان کے سوریا گڑھ محل میں شادی کرلی ہے۔

کیارا ایڈوانی نے شادی کی پہلی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں، کیپشن میں انہوں نے اپنی فلم ’شیرشاہ‘ کا ڈائیلاگ لکھا ’اب ہماری پرمیننٹ بکنگ ہوگئی ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

اداکارہ نے شادی کے موقع پر گلابی رنگ کا خوبصورت کام دار لہنگا پہنا جبکہ گلے میں بیش قیمت زمرد کا ہار بھی تھا۔ان کا لہنگا منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا تھا، دوسری طرف سدھارتھ نے سنہری اور سفید رنگ کی شیروانی پہنی۔

بارات کے دن اداکارہ کے کلیرے بھی مرکز نگاہ بن گئے کیونکہ ان کے ڈیزائن میں کیارا نے اپنے اور سدھارتھ کے رشتے کی مضبوطی کو بھی بیان کیا۔ان کے کلیروں کی خاص بات یہ تھی کہ کلیروں میں ستارے، چاند، سدھ اور کیارا کے نام کے پہلے لفظ اور تتلیاں شامل تھیں،اس کے علاوہ ان پر سدھارتھ کے پالتو کتے آسکر کی تصویر بھی بنی ہوئی تھی ۔ یہ کلیرے مرنالنی چندر نے ڈیزائن کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے سنگیت اور ہلدی کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں

یاد رہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو مہندی سے ہوا تھا۔سدھارتھ اور کیارا کی شادی میں شرکت کیلئے خاندان اور قریبی دوستوں کے علاوہ کئی فلمی ستارے بھی جیسلمیر پہنچے، جن میں شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت اور فلمساز کرن جوہر سمیت دیگر شامل ہیں۔