سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے سنگیت اور ہلدی کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں

Feb 07, 2023 | 13:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے سنگیت اور ہلدی کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ گزشتہ شب ان کے سنگیت جبکہ آج صبح ہلدی (مایوں) کی رسم منائی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کے انتظامات سنبھالنے والے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کے موبائل فونز پر ایک مخصوص فون کور لگایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام مہمانوں اور ہوٹل انتظامیہ اور اسٹاف سے تقریبات کی کوئی بھی تصویر اور ویڈیو پوسٹ نہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گزشتہ رات ہونے والے سنگیت اور آج کی ہلدی کے وینیو سے کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ اور کیارا کے سنگیت کی تقریب  میں انگریزی گانوں سے لے کر بالی ووڈ کے ہٹ نمبرز تک مختلف گانے چلائے گئے۔

ہلدی (مایوں) کی رسم کے لئے موقع کی مناسبت سے جیسلمیر کے سوریہ گڑھ ہوٹل کو پیلے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

واضح رہے کہ آج ہلدی کی رسم کے بعد شادی کی رسومات کا آغاز ہوجائے گا جس کے بعد استقبالیہ کی تقریب کا اہتمام آج رات میں کیا گیا ہے۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کے منڈپ کی ایک تصویری جھلک سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی پر سالی کی دولہا سےانوکھی چھیر چھاڑ،ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا کے مطابق استقبالیہ کے لئے جیسلمیر کے سوریہ گڑھ ہوٹل کے گارڈن میں سجاوٹ کے انتظام پہلے ہی کر دیئے گئے۔