شادی پر سالی کی دولہا سےانوکھی چھیڑچھاڑ،ویڈیو وائرل

Feb 07, 2023 | 12:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شادی پر سالی کی دولہا سے چھیر چھاڑ،ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) شادی کے دن سالی اور ’جیجا‘کا مذاق ایک عام بات ہے لیکن اگر یہ چھیڑ چھاڑ عام  مذاق سے ہٹ کر ہو تو اس پر نگاہ ٹھہر جاتی ہے ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سالی فوٹو شوٹ کے دوران دولہے کےساتھ ’چھیڑ چھاڑ‘ کرتی ہےاس پر دولہا کا ردعمل بھی ویڈیو میں قید ہو گیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوبیاہتا دولہا اور دلہن اپنی شادی کےسٹیج پر بیٹھے ہیں اور ایک نوجوان لڑکی دونوں کے درمیان بیٹھی ہے۔ ان کے پیچھے کئی اور لوگ بھی کھڑے ہیں۔ جہاں یہ جوڑا تصویریں کھینچ رہا ہے، وہیں لڑکی بھی فوٹو شوٹ سیشن میں شامل ہے۔ ہر کوئی کافی خوش دکھائی دے رہا ہے کیونکہ وہ اپنے چہروں پر چمکیلی مسکراہٹوں کے ساتھ تصاویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

جب دولہا اور دلہن قریب کھڑے مہمانوں پر ایک نظر ڈالنے میں مصروف ہیں، لڑکی اپنے جیجو کو گھور رہی ہے۔ تاہم، اچانک لڑکی ’چپکے سے‘ اپنا ہاتھ دولہا کے ہاتھ کی طرف پھسلاتی ہے۔ اس پر دولہا کا مسکراتا ہوا چہرہ پیلا ہو جاتا ہے۔ دولہا کے چہرے پر عجیب سی کیفیت واضح ہے کیونکہ اس کی سالی کھل کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی ہے۔ تاہم وہ اس جگہ سے اپنا ہاتھ نہیں ہٹاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جمائما نے فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ بنانے کی بڑی وجہ بتا دی

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک صارف کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

بہت سے لوگ اس پر کمنٹ کیےہیں، کچھ نے کہا کہ یہ واقعہ معمول کا ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔