جمائما نے فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ بنانے کی بڑی وجہ بتا دی

Feb 06, 2023 | 15:32:PM
فائل فوٹو
کیپشن: جمائمہ نے فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ بنانے کی بڑی وجہ بتا دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ فلموں میں ہمیشہ ہی پاکستانیوں کو کسی دہشتگرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جمائما نے اپنی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کے متعلق بات چیت کی اور بتایا کہ یہ فلم ان کی اپنی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔جمائما کے مطابق آنے والی فلم میں اسلاموفوبیا جیسے مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ انہوں نے فلم بنانے کا ایک اور سبب شہزادی ڈیانا کو بھی قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ 'فلموں میں مسلمانوں کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد یہ خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے'۔ اپنے بچوں کے ساتھ سفر کے تجربے کاذکر کرتے ہوئے کہا 'میں جب بھی بیٹوں کے ساتھ کسی دوسرے ملک جاتی ہوں، خاص طور پر امریکا، تو انہیں پاکستانی ناموں کی وجہ سے غیر معمولی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے'،جب سفر کے لیے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے سے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، اس کے برعکس مجھ سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی'۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلاموفوبیا نسل پرستی کتنا بڑا اور ایک حقیقی مسئلہ ہے۔اس کے علاوہ جمائما نے اس انٹرویو میں اپنی خاص سہیلی  برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ شہزادہ چارلس کے ساتھ ڈیانا کی شادی ارینج میرج تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ایک بار پھر ملتوی؟

خیال رہے کہ جمائما کی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہیں، یہ فلم 24 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔