سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ایک بار پھر ملتوی؟

Feb 06, 2023 | 12:53:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ایک بار پھر ملتوی؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی 6 فروری کو ہونی تھی تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی شادی ایک روز کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔اب یہ جوڑا 7 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگا کیونکہ فنکاروں کے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست احباب  موجود ہوں گے تاہم اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں ہائی پروفائل مہمان شامل ہیں۔اس خبر کی تصدیق اُس وقت ہوئی جب گزشتہ شب سخت سیکیورٹی میں مکیش امبانی اور فیملی شادی میں شرکت کرنے جیسلمیر پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:دوستی نہیں تو ڈالرز دو،لڑکے نے لڑکی پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا

تاہم اب بھی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ان کی مہندی گزشتہ رات، سنگیت نائٹ آج رات کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ہلدی (مایوں) کل صبح اور شادی کی رسومات کل شام میں کی جائیں گی۔

ان کی شادی کی تقریب میں کرن جوہر، شاہد کپور، میرا راجپوت، کترینہ کیف، مکیش امبانی اور فیملی، منیش ملہوترا اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سی مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کے اس جوڑے کی شادی راجستھان کے ایک ہوٹل جیسلمر سوریا گڑھ محل (Jaisalmer’s Suryagarh Palace) میں ہونے جارہی ہے۔

راجستھان کے اس محل میں صحرا کی ثقافت کو خوبصورتی سے سمویا ہوا ہے ۔ جہاں ہر ایک آنے والا خوبصورت یادوں کا تحفہ لے کر ساتھ جاتا ہے ۔اس ہوٹل کا طرز تعمیرعالیشان ہے۔

جبکہ یہاں رات کے وقت صحرا کی ٹھنڈی رات میں ستاروں کے جھرمٹ کو باآسانی دیکھا جاسکتا ہے ۔

ہوٹل میں مہمانوں کی راجستھانی کھانوں سے بھی مہمانوں کی خوب تواضع کی جاتی ہے ۔