عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں: خواجہ آصف

Feb 08, 2023 | 09:47:AM
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔

اپنے جاری کیے گئے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ بڑا فرق ہوتا ہے کسی کا لندن سے آ کر گرفتاری دینا اور اس بزدل شخص میں جو چوہے کی طرح گھر میں چھپ کے بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 مہینے سے پلستر نہیں اتار رہا، ترلے لے رہا ہے کہ کسی طرح گھر میں نظر بند یعنی آن لائن گرفتاری کا آپشن مل جائے۔