سندھ اسمبلی اجلاس، پاک فوج کی حمایت اور ان پر تنقید کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اعجاز جمالی)سندھ اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس پاک فوج کی حمایت اور ان پر تنقید کے خلاف قرارداد پیش کی گئی،جو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی ۔ دو بل اور ای تحریک التوا بھی ایوان میں پیش کی گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے قرارداد ایوان میں پیش کردی۔ قرار داد کے متن کے مطابق پاک فوج کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں،یہ ایوان ملکی سلامتی کے خلاف بیانات کی مذمت کرتا ہے ،افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ہر چیز ہماری سیکیورٹی فورسز پر ڈالی جاتی ہے،سیاسی معاملات سیکیورٹی فورسز پر نہ ڈالی جائے ،فورسز کے جوانوں پر تنقید نہ کی جائے ،ملک کی نیک نامی میں سیکیورٹی فورسز کو بڑا کارنامہ ہے
وزیرِداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ہر چیز سیکورٹی فورسز پر ڈال دی جاتی ہے ،سیاسی قوتیں کہی ہیں سیاسی معاملات میں فوج کو نہ لایا جائے،افغانستان اور بھارت کے ساتھ بارڈر ز کے چیلنجز ہیں ،سیکورٹی فورسز جان کھ نذرانے پیش کررہی ہے ،سیاسی رہنما کے اہل خانہ بھارتی چینلز پر غلط بیانی کریں تو انتہائی دکھ اور باعث شرم ہے، دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے مین فورسز کا بھی ہاتھ ہے ،اپنی فورسز کے ساتھ کھڑا ہو کر ان کو مضبوط کرنا ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے ممبر صوبائی اسمبلی علی خورشیدی نےکہا کہ ہم اس قراداد کی حمایت کرتے ہیں،ہماری جماعت متحدہ قومی موومنٹ حمایت کرتی ہے ،یاست کے بارے میں ہمیں سیاست سے بالا تر ہوکر بات کرنی چاہئے،مہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج نے مئی کے ماہ میں کام کیا پاکستان کو دنیا میں ناقابل تسخیر بنا دیاہم سب پاکستانیوں کو پاک فوج پر فخر ہے ،پاک فوج کے خلاف بیانات سے دشمن ملک فاعدہ اٹھاتا ہے وفاقی حکومت ان چیزوں کی روک تھام کے اقدام کرے ،سندھ اسمبلی سے یہ پیغام جانا چاہئے سیاست اپنی جگہ ،پاکستان اور فوج پر کوئی بات برداشت نہیں ہوگی،سندھ اسمبلی نے پاک فوج کی حمایت اور ان پر تنقید کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں میں سندھ ڈومیسٹک ورکرز ویلفیئر بل 2025 پیش کیا گیا،بل وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے پیش کیا۔ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا،سندھ اسمبلی میں سندھ ریونیو بورڈ ترمیمی بل 2025 پیش کیا ہےوزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے بل ایوان میں پیش کیا۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط کی وجہ سے قانون میں ترمیم کر رہے ہیں۔سندھ زرعی ٹیکس کی وصولی کی وجہ سے بھی ترامیم ہیں۔ سندھ اسمبلی نے سندھ ریونیو بورڈ میں ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دو پہر 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر شورو نے ایچ پی وی ویکسین کے بارے میں تحریک التوا پیش کردی۔ جس پر ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ یہ اہم تحریک ہے، آئندہ ہفتے بحث کی جائے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ
تحریک پیر کے روز پیش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر دفاع سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات،دفاع،ہوا بازی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال