گھوٹکی:ٹرین کی ویگن کوٹکر،3افراد جاں بحق 

Dec 08, 2023 | 20:37:PM
گھوٹکی:ٹرین کی ویگن کوٹکر،3افراد جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گھوٹکی میں محمدپورپھاٹک کے قریب ٹرین کی ویگن کوٹکرکے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔
تفصیلات کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کراچی سے لاہورآرہی تھی کہ گھوٹکی میں محمد پور پھاٹک کے قریب حادثہ پیش آگیا،مسافروں کاکہنا ہے کہ ویگن کے ٹکڑے ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں ،حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ۔
علاقائی ذرائع کاکہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں مال بردار مزدا گنا لاد کر جا رہی تھی تو حادثہ پیش آیا،صبح اوقات میں بہت زیادہ دھند تھی واقعہ دھند کے باعث پیش آیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدا میں تین افراد سوار تھے تینوں ٹرین کے ٹکر میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اداروں کی نجکاری کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری