اداروں کی نجکاری کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری 

Dec 08, 2023 | 19:39:PM
اداروں کی نجکاری کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری 
کیپشن: وفاقی کابینہ اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)قومی ایئر لائن(پی آئی اے )سمیت سرکاری املاک کی نجکاری کی راہ میں تمام رکاوٹیں دورہو گئیں،وفاقی کابینہ نے نجکاری کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نجکاری کے خلاف ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے،نجکاری کمیشن ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔
مختلف عدالتوں میں کیسز دائر سے نجکاری کا عمل بری طرح متاثرہ ہوا،ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے مطالبے پر ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ ہواہے،ملک بھر کی ہائیکورٹس اور دیگر عدالتوں میں جاری مقدمات ایپلٹ ٹربیونل کو منتقل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی، سٹیٹ بینک نے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا