سال 2022میں سب سےذیادہ سنا جانےوالا گاناکون سا ہے؟

Dec 08, 2022 | 11:35:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستانی گانا ’پسوڑی‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گیت بن گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سال 2022 میں پاکستانی گانا پسوڑی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گیت بن گیا۔گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گیت نے مقبول ترین کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے گانے ’بٹر‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں رواں برس علی سیٹھی اور شائے گل کا گیت پسوڑی ریلیز ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا بھر میں موسیقی کے پرستاروں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔

اس گانے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بے حد پذیرائی ملی اور گانے کے چند ڈانس اسٹیپس عالمی ٹرینڈ بن گئے۔

یاد رہے کہ’کوک اسٹوڈیوکے پانچویں گانے ’پسوڑی‘ کو گزشتہ ماہ 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بنا تھا۔گانے میں جہاں علی سیٹھی کی آواز کو بہت سراہا گیا، وہیں نئی گلوکارہ شے گِل کی بھی تعریفیں کی گئیں اور انہیں اسی سے شہرت ملی۔