ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان کی علیحدگی کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

Dec 08, 2022 | 11:05:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے شادی اور طلاق کی وجہ بتادی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملائکہ اروڑہ نے حال ہی میں اپنے شو ’موونگ ان ود ملائیکہ‘ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے اپنے سابق شوہر، فلمساز ارباز خان سے شادی اور طلاق کی وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے انکشاف کیا کہ’میں نے ارباز سے شادی صرف اس لیے کی تھی کیونکہ میں اس وقت اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھی‘۔اُنہوں نے بتایا کہ’یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ میں وہی ہوں جس نے ارباز کو خود شادی کی پیشکش کی‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’جب میں نے ارباز سے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو اُنہوں نے پیار سے مجھے کہا کہ آپ شادی کے لیے دن اور جگہ کا انتخاب کرلیں میں تیار ہوں‘۔

ملائکہ اروڑہ نے کہا کہ’جب میں نے ارباز سے شادی کا فیصلہ کیا تو میں چھوٹی تھی، اس وقت میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی‘۔اُنہوں نے ارباز سے طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم(دبنگ) کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے، ایک دوسرے سے دور دور رہنے لگے۔اُنہوں مزید بتایا کہ’یہاں تک کہ ہم ہر بات پر بحث کرنے لگے اور پھر اس صورتحال سے تنگ آکر ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا‘۔

 یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی دسمبر 1998 میں ہوئی تھی۔ 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ ارباز اور ملائکہ کا ایک 19 سالہ بیٹا ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔