گڈزٹرانسپورٹرزکے بعد آئل ٹینکرزایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی

 دس اگست تک حکومت نے رابطہ نہیں کیاتو آئندہ کالائحہ عمل دینے پرمجبورہوجائیں گے

Aug 08, 2026 | 16:17:PM
گڈزٹرانسپورٹرزکے بعد آئل ٹینکرزایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسیم افتخار)گڈزٹرانسپورٹرزکے بعد آئل ٹینکرزایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی اوروفاقی وزیر پیٹرولیم کوخط لکھ دیا۔
چیئرمین آئل ٹینکرزکنٹریکٹر ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی کاکہناہے کہ دس اگست تک حکومت نے رابطہ نہیں کیاتو آئندہ کالائحہ عمل دینے پرمجبورہوجائیں گے,لائحہ عمل میں ہم ہڑتال کابھی اعلان کرسکتے ہیں اور دیگر آپشنز پربھی غور کرسکتے ہیں،ہم نے پریس کانفرنس کےذریعےحکومت کووقت دیاتھا،پریس کانفرنس کے بعد وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے ہمیں بلایاتھا ،اس موقع پرعلی پرویزملک اور دیگر افسران کے ساتھ ہمارے مذاکرات ہوئے تھے جس میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر سول ایوارڈز 2026 کے لیے 54 شخصیات کی نامزدگی کی منظوری
عابد اللہ آفریدی کاکہناہے کہ ہمارمطالبہ تھاوائٹ پائپ لائن کاکوٹہ ہمیں دے دو،اس کے علاوہ کرایہ بڑھانےکاکہاتھا جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاتھاکہ 4اگست تک فیصلہ کریں گےلیکن منسٹر نہ ہمارے میسج کاجواب دیتے ہیں اور نہ ہی کال ریسیوکرتے ہیں ،پیر10اگست تک ہم سے رابطہ کرکے مسائل حل نہ کیئےگئے تو ہم احتجاج اور ہڑتال پرجائیں گے جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔