بھارتی خاتون نے لمبے بالوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

Aug 08, 2026 | 14:27:PM
بھارتی خاتون نے لمبے بالوں کا ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی ایک خاتون نے تقریباً 9 فٹ لمبے بالوں کے ساتھ خواتین کی کیٹگری میں سب سے طویل بال رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

رینو دھریال نامی بیوٹی کانٹینٹ کریئیٹر کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ کی پیمائش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انہیں زندہ افراد کی خواتین کی کیٹگری میں سب سے طویل بال کا عالمی اعزاز دیا گیا۔

اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے یوکرین کی عالیہ ناسیرووا کا ریکارڈ توڑ دیا، جن کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 5.3 انچ ریکارڈ کی گئی تھی۔

 رینو دھریال نے بتایا کہ وہ 2015 سے مسلسل اپنے بال بڑھا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:جین زی کو گٹر جنریشن کہنے والی کنگنا رناوت نے یوٹرن لے لیا

 ان کے مطابق بھارتی ثقافت میں لمبے بال حسن اور روایت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، جس نے انہیں اتنے لمبے بال رکھنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ اتنے لمبے بالوں کی دیکھ بھال آسان نہیں اور انہیں بال دھونے، سلجھانے اور سنبھالنے میں کئی گھنٹے صرف کرنا پڑتے ہیں۔

رینو دھریال کا کہنا تھا کہ وہ بالوں کی نگہداشت کے لیے کسی کیمیائی مصنوعات کا استعمال نہیں کرتیں بلکہ قدرتی اجزا سے تیار کردہ گھریلو تیل اور شیمپو استعمال کرتی ہیں، جن کی ترکیبیں وہ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کرتی ہیں۔