جین زی کو گٹر جنریشن کہنے والی کنگنا رناوت نے یوٹرن لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی کو گٹر جنریشن کہنے پر یوٹرن لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے چندروز قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طالب علموں کے احتجاج پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جین زی کو 'گٹر جنریشن قرار دیا تھا،کنگنا کے اس بیان کے بعد نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اب اداکارہ نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے جین زی کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔
VIDEO | Parliament Monsoon Session: BJP MP Kangana Ranaut, on RSS chief Mohan Bhagwat's interaction with Gen Z and Gen Alpha, says, "Gen Z is the strength of our country and, in a way, a great asset to our nation. We are very happy that our young people are increasingly emerging… pic.twitter.com/G3YYYDxI1S
— Press Trust of India (@PTI_News) August 7, 2026
بالی ووڈاداکارہ کا کہنا ہے کہ’ ’جنریشن زی‘‘ ہمارے ملک کی طاقت اور ہماری قوم کا عظیم اثاثہ ہے، ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان تیزی سے ہماری ثقافت اور اس کی شناخت کے سفیر کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رانی مکھرجی کی پیدائش کا ایسا حیران کن واقعہ، جان کر دنگ رہ جائیں گے
کنگنا کامزیدکہناہے کہ ہمیں موہن بھاگوت جی کو سننے کا موقع بھی ملا، جنہیں ہم انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ملک کے نوجوان ہم سے جڑ رہے ہیں اور ہماری ثقافتی شناخت کو اپنا رہے ہیں۔