رانی مکھرجی کی پیدائش کا ایسا حیران کن واقعہ، جان کر دنگ رہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت وہ غلطی سے ہسپتال میں ایک پنجابی فیملی کے پاس چلی گئی تھیں جبکہ اس فیملی کی بچی ان کی والدہ کو دے دی گئی تھی۔
رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کا ایک مزاحیہ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ پیدائش کے بعد جب نرسیں بچوں کو معمول کے چیک اپ کے لیے لے جاتی تھیں تو ان کی شناخت کے لیے ٹیگز لگائے جاتے تھے اور اسی دوران وہ غلطی سے ایک پنجابی خاندان کے کمرے میں پہنچ گئی تھیں۔
رانی کے مطابق ان کی والدہ نے جب دوسری بچی کو دیکھا تو فوراً محسوس کیا کہ کچھ درست نہیں ہے، کیونکہ اس بچی کی آنکھوں کا رنگ مختلف تھا، والدہ نے فوری کہا کہ ’’یہ میری بچی نہیں کیونکہ میری بیٹی کی آنکھیں بھوری ہیں، جاؤ اور میری بچی کو تلاش کرو۔
مزید پڑھیں:75 کروڑ روپے کے جعلی آرڈرز! آن لائن کمپنی کو ’’چونا‘‘ لگانے والی خاتون گرفتار
تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک پنجابی خاندان کے ہاں موجود بچی دراصل رانی مکھرجی تھیں، اس خاندان کے ہاں اس وقت آٹھویں بیٹی پیدا ہوئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس خاندان کے افراد بعد میں بھی مذاق میں ان سے کہتے تھے کہ وہ دراصل پنجابی ہیں اور غلطی سے مکھرجی خاندان میں پہنچ گئی تھیں۔
یاد رہے کہ رانی مکھرجی 21 مارچ 1978 کو فلمساز و ہدایتکار رام مکھرجی اور ان کی اہلیہ کرشنا مکھرجی کے ہاں پیدا ہوئیں۔