75 کروڑ روپے کے جعلی آرڈرز! آن لائن کمپنی کو ’’چونا‘‘ لگانے والی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جاپان میں ایک 32 سالہ خاتون کو مشہور آن لائن سٹور پر ہزاروں جعلی آرڈرز دینے اور بعد میں انہیں منسوخ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق مایو یوشیڈا نامی خاتون نے جعلی ناموں اور تقریباً 230 فرضی اکاؤنٹس کے ذریعے جاپان کی معروف اینیمے کمپنی شوئیشا کے آن لائن سٹور پر 2 ہزار سے زائد جعلی آرڈرز دیے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے 'ناروٹو' اور 'ون پیس' سے متعلق کھلونوں اور دیگر مصنوعات کے 4.3 بلین ین (تقریباً 2.7 ملین امریکی ڈالر یا 75 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے آرڈرز کیے۔
پولیس کے مطابق خاتون ہر بار ادائیگی کے لیے کیش آن ڈیلیوری کا طریقہ اختیار کرتی تھی، تاہم سامان گھر پہنچنے پر اسے وصول کرنے اور رقم ادا کرنے سے انکار کر دیتی۔
مزید پڑھیں:ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو پہلے ہی میچ میں شکست
بعض اوقات سامان روانہ ہونے سے پہلے ہی آرڈر منسوخ کر دیتی تھی۔
اس مسلسل عمل کے نتیجے میں کمپنی کو ڈیلیوری اور کورئیر اخراجات کی مد میں 47 ہزار 500 امریکی ڈالر سے زائد کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیاہے۔