ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو پہلے ہی میچ میں شکست
60 سال سے زائد کی ایج کیٹیگری میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 10 گول سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ویٹرنز ٹیم کو پہلے میچ میں شکست ہو گئی۔
60 سال سے زائد کی ایج کیٹیگری کے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو 10 گول سے ہرا دیا۔
سابق ہاکی اولمپینز پر مشتمل پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔
پاکستانی ٹیم میں اولمپئین شہباز سینئر، طارق شیخ، خالد حمید اور دیگر شامل تھے۔
گروپ ڈی میں پاکستان کے ساتھ نیدرلینڈز، ویلز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 9 اگست کو آئرلینڈ اور 11 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔
مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کا دورہ ختم، قومی کرکٹ ٹیم گوروں کے دیس روانہ