ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری،  پہلی وکٹ 4 سکو ر پر گر گئی

Aug 08, 2025 | 22:58:PM
ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری،  پہلی وکٹ 4 سکو ر پر گر گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف  بیٹنگ جاری،  کالی آندھی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر105رنز بنا لیے،پہلی وکٹ 4 سکو ر پر گر ی۔

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستانی ٹیم میں حسن نواز ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ ابرار کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔
پاکستانی سکواڈ میں عبد اللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان(کپتان،وکٹ کیپر) ، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، صفیان مقیم شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے ون ڈے سکواڈ میں برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، شائی ہوپ(کپتان ،وکٹ کیپر) شیرفانے ردرفورڈ، روسٹن چیس،رومریوشیفرڈ، گڈکیش موتی، شمر جوزف، جیڈن سیلزاوربلیڈز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ