بنوں:خوارج کیخلاف پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا 

Aug 08, 2025 | 18:48:PM
بنوں:خوارج کیخلاف پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ۔  کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور  کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ۔ آپریشن کے دوران خوارج کے دو مقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمار کیے گئے۔اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو علاقے میں عوامی تحفظ کے لئے اہم قرار دیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔پاک فوج اور پولیس علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی ون ڈے بھی چھوڑ رہے ہیں ؟ ایک تصویر نے پنڈورا باکس کھول دیا