ویرات کوہلی ون ڈے بھی چھوڑ رہے ہیں ؟ ایک تصویر نے پنڈورا باکس کھول دیا

Aug 08, 2025 | 17:21:PM
 ویرات کوہلی ون ڈے بھی چھوڑ رہے ہیں ؟ ایک تصویر نے پنڈورا باکس کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بھارت کی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد  یہ خبرتیزی سے پھیل رہی  ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ چھوڑے کے بعد جلد ہی ون ڈے کرکٹ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  ویرات کوہلی اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے غائب ہو گئے  ہیں،انہوں نے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ کو الوداع کہا اور پھر  رواں سال دورہ انگلینڈ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اب خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی ون ڈے کرکٹ بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ویرات کوہلی نے 29 جون 2024 کو T20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹرافی جیتی۔ اس عظیم بلے باز نے پھر 12 مئی 2025 کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ ٹیسٹ اور T20 انٹرنیشنل سے ریٹائر ہونے کے بعد، کوہلی نے تصدیق کی کہ وہ بھارت کے لئے ون ڈے کھیلنا جاری رکھیں گے۔انگلینڈ سے انکی تازہ تصویر نے مداحوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔تمام شائقین ڈر رہے ہیں کہ کوہلی ون ڈے سے بھی ریٹائر ہو سکتے ہیں۔ ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور دو بچوں وامیکا اور آکے کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں کوہلی کو تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن جو چیز سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہی ہے وہ ہے انکی سفید داڑھی جس میں سابق بھارتی کپتان بہت مختلف نظر آرہے تھے اور ان کا نیا روپ شائقین کے لیے حیران کن تھا۔گزشتہ ماہ انگلینڈ میں ایک تقریب کے دوران کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے دو دن پہلے اپنی داڑھی کو رنگا تھا، جب آپ ہر چار دن بعد داڑھی کو رنگ رہے ہوتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ اب وقت آگیا کہ ریٹارئمنٹ لے لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:وانی کپور ہانیہ عامراور دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑیں