چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جہانگیر ترین سے ملاقات، عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت

Aug 08, 2023 | 21:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کی۔ 

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکااشرف نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر علی خان ترین اور عون چوہدری کے علاوہ پی سی بی کے عہدیداران سلمان نصیر، برگیڈیئر (ر) ساجد، نائلہ بھٹی، ذاکر خان، جنید ضیاء اور عمر فاروق بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پارٹی عہدہ کیا ہو گا؟ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بڑا اعلان کر دیا

ذکا اشرف نے جہانگیر ترین سے انکے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔