تحریک انصاف کور کمیٹی نے عمران خان کو تاحیات چیئرمین پی ٹی آئی مقرر کر دیا

Aug 08, 2023 | 20:37:PM
تحریک انصاف کور کمیٹی نے عمران خان کو تاحیات چیئرمین پی ٹی آئی مقرر کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی کور کمیٹی کی متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد عمران خان کو تاحیات چیئرمین تحریکِ انصاف تقرر کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد چیئرمین کا منصب تاحیات عمران خان کیلئے مختص کر دیا گیا۔ قانونی ٹیم کی جانب سے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل اور چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء و دیگر کی ملاقاتوں سمیت متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات کی فراہمی، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی جیل سے بھجوائی گئی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یومِ آزادی کو بھرپور انداز میں منانے، چیئرمین عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف کا مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرنے، انتخابات کو التواء کا شکار کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت کرنے، قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد انتخابات کے بہرصورت 90 روزہ آئینی مدت ہی میں انعقاد پر اصرار کرنے، بنیادی حقوق اور شخصی آزادیوں کے تحفظ کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو بھی عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کرنے اور تحریک انصاف کو ”بلّے“ کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کی ہر کوشش کی بھی بھرپور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اب پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور دنیا بھر میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کرے گی۔

 کور کمیٹی تحریک انصاف کے جاری کردہ بیانیے میں کہا گیا کہ فسطائی سرکار کی جانب سے قوانین کو خون آشام بنانے کے سلسلے کی راہ روکیں گے اور حقوق و شخصی آزادیوں کا ہر حال میں تحفظ کریں گے، ”بلّے“ کا انتخابی انشان بطور جماعت ہمارا حق ہے، سلب کرنے کی قابلِ مذمّت کوشش کی گئی تو ہر ممکن قانونی و سیاسی طریقے سے چیلنج کریں گے۔