بس بہت ہوگیا! چودھری شجاعت حسین کا بڑا بیان آگیا

Aug 08, 2022 | 09:47:AM
چودھری شجاعت حسین،صدر ق لیگ،پاک فوج،سیاستدان
کیپشن: فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے: صدر ق لیگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، سیاستدان سیاسی معاملات پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:''عمران خان نااہل ہوجائیں گے '': بڑی خبر آگئی

 چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں، سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔