مہنگا ترین لباس۔۔ڈانسر گرل نورا فتیحی دیسی لک میں۔۔ویڈیو وائرل

Aug 08, 2021 | 16:01:PM
مہنگا ترین لباس۔۔ڈانسر گرل نورا فتیحی دیسی لک میں۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و معروف ڈانسر نورا فتیحی کا لاکھوں کی مالیت کا عام سا لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث بن گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈانسر گرل نورا فتیحی اپنے حیرت انگیز ڈانس کے سبب بھارت سمیت دنیا بھر میں مداح رکھتی ہیں۔گزشتہ دن نورا فتیحی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر کچھ تصویریں شیئر کیں جس میں انہیں ہلکے سبز رنگ کے جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈانسر گرل نےاس سےپہلے بھی کئی مہنگے لباسوں میں فوٹو شوٹ کروایا مگر اس جوڑے نے  نورا فتیحی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا۔

نورا فتیحی کا یہ جوڑا ہر خواتین کی پہلی پسند اور ہر دور میں ٹرینڈ پر رہنے والی چکن کاری سے بنا ہوا ہے۔نورا فتیحی کی سبز انار کلی فراک کے ساتھ چکن کاری کا یہ دوپٹہ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا فاتیحی کی اس لباس میں تصویر مداحوں کو خوب بھا گئی او ان پوسٹس پر لاکھوں کی تعداد میں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آنے لگے۔ہمیشہ مغربی لباس زیب تن کرنے والی نورا فاتیحی اس مشرقی لباس میں خوب جچ رہی ہیں۔لباس کے ساتھ ساتھ نورا فتیحی کی مسکراہٹ نے مداحوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا معروف اداکارہ کے گھر پر  چھاپہ۔۔کیا کیا برآمد ہوا۔۔جانیے!
 نورا فاتیحی کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کی جانب سے تیار کردہ سادہ مگر مہنگا اور دلکش لباس ہلکے پھلکے زیورات کے ساتھ پہن ہوا ہے۔نورا فاتیحی کے اس لباس کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بتائی جا رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا فاتیحی کینیڈا کی ڈانسر اور اداکارہ ہیں ،بالی ووڈ فلموں اور ویڈیو گانوں میں جلوگرہونے کے بعد انہیں کافی شہرت ملی۔انہوں نے دلبر،  ساکی ساکی، ناچ میری رانی اور دیگر جیسے بہت سے ہٹ گانوں میں پرفارم کیا، بھارتی شو بگ باس 9 میں بھی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   گرل فرینڈ کا شادی سے انکار۔۔عاشق کی خودکشی۔۔آخری بیان کیا دیا؟جانیے