پولیس کا معروف اداکارہ کے گھر پر  چھاپہ۔۔کیا کیا برآمد ہوا۔۔جانیے!

Aug 08, 2021 | 11:23:AM
پولیس کا معروف اداکارہ کے گھر پر  چھاپہ۔۔کیا کیا برآمد ہوا۔۔جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اکثر سننے آتا ہے کہ پولیس نے آپریشن کرکے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی وغیرہ وغیرہ،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک کاروباری شخص پر  زیادتی اور اقدام قتل کا الزام عائد کرنے والی بنگلہ دیش کی معروف اداکارہ پوری مونی کو پولیس نے شراب اور دیگر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار  کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ پوری مونی اس وقت ’ریپڈ ایکشن بٹالین‘ کی حراست میں ہیں۔ اداکارہ کو پولیس کے اس ایلیٹ اینٹی کرائم یونٹ نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اداکارہ کے گھر سے بڑی مقدار میں منشیات اور شراب برآمد ہوئی۔اداکارہ کو 4گھنٹے پر محیط چھاپے اور تلاشی کے بعد رات 9بجے ایلیٹ فورس کے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیںدبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی۔سلمان خان نےخاموشی توڑدی
 ایلیٹ فورس کی طرف سے جاری ایک بیان میں اداکارہ کے ڈھاکہ کے علاقے بینانی میں واقع گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو جلد ڈھاکہ کورٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔ 

 خیال رہے کہ پوری مونی کے نام سے شہرت رکھنے والی اس 28سالہ اداکارہ کا اصل نام شمس النہر سمریتی ہے  جس نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ناصر محمود نامی کاروباری شخص پر محبوس رکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوہر کاایسا جھوٹ بیوی نے پکڑ ا کہ جان کرسب دنگ  رہ گئے