مشرق وسطیٰ کیلئے 79 اور اندرون ملک کےلئے 14 پروازیں منسوخ

Apr 08, 2026 | 10:54:AM
 مشرق وسطیٰ کیلئے 79 اور اندرون ملک کےلئے 14 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرق وسطیٰ کےلئے 79 جبکہ اندرون ملک کیلئے 14 پروازیں منسوخ  ہوگئیں۔
کراچی سے ابوظہبی، بحرین، شارجہ، مسقط، دبئی اور جدہ کی 13 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ لاہور سے شارجہ، فجیرہ، بحرین، دمام، ابوظہبی اور دبئی کی 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد سے شارجہ، العین، جدہ، ریاض، دبئی اور ابوظبی کیلئے 34 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد سے فجیرہ، دبئی، کابل، دوحہ اور بحرین کی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی اور فجیرہ کیلئے 12 جبکہ ملتان سے دوحہ اور دبئی کےلئے 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،الرٹ جاری
 کراچی سے تربت، سکردو، ملتان اور کوئٹہ کی 7 جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی 3 اور گلگت کی 5 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔