ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل سے گر کر جاں بحق

Apr 08, 2024 | 00:40:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)ٹک ٹاک بنانے  کا شوق ایک اور زندگی نگل گیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک  بناتے ہوئے نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل سے  گرپڑا ،نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان شکل سے افغانی لگتا تھا، نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ فیصل مسجد آیا ہوا تھا، نوجوان کی شناخت مسیح اللہ کے نام سے ہوگئی، جاں بحق ہونیوالے کا تعلق کابل افغانستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیڈیم میں بیٹھی خاتون آئی پی ایل میچ کے بجائے موبائل پر کیا دیکھتی رہی؟ تصویر وائرل