کراچی:گرین لائن بس سروس کے اوقات کار تبدیل

Apr 08, 2023 | 10:56:AM
کراچی:گرین لائن بس سروس کے اوقات کار تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی میں گرین لائن بس سروس کے اوقات کار کو عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی رات گئے تک مصروفیات کی وجہ سے کیا گیا ہے،گرین لائن بس سروس کا آپریشن اب صبح 7 بجے سے رات 11:30 بجے تک عبداللہ چوک، سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی اسٹیشن تک جاری رہے گا۔ 

اس کے علاوہ ڈاؤن ٹریک نمائش چورنگی اسٹیشن سے عبداللہ چوک تک دوپہر 12:30 تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی