توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے کسی سینئر وکیل اور نہ ہی عمران خان کو نوٹس کی تعمیل ہوئی،پولیس کی جانب سے تاحال نوٹس کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جا سکی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج نے تعمیلی نوٹس کی رپورٹ جمع ہونے تک توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کیا تھا، عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔