3ہفتوں میں آٹےکا20کلوکاتھیلا ایک ہزار 50روپےتک مہنگاہوگیا

Sep 07, 2025 | 14:21:PM
3ہفتوں میں آٹےکا20کلوکاتھیلا ایک ہزار 50روپےتک مہنگاہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان، وقاص عظیم )ملک بھر میں 3ہفتوں کے دوران آٹےکا20کلوکاتھیلا ایک ہزار 50روپےتک مہنگاہونے کے بعد قیمت2500روپےتک پہنچ گئی ،وفاقی ادارہ شماریات کی5ستمبرتک کی رپورٹ میں تفصیلات سامنےآگئیں۔
ملک بھر میں آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورتین ہفتوں میں 20کلوکاتھیلا ایک ہزار 50روپےتک مہنگاہوگیا ہے جس کے بعد 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2500روپےتک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ3 ہفتوں میں بنوں میں آٹےکا20 کلوکا تھیلا 1050روپے تک مہنگا ہوا،اسی مدت میں پشاور اورلاڑکانہ میں  20 کلو تھیلا 900روپے تک مہنگا ہوا،بہاولپور میں قیمت866 روپے67پیسے تک بڑھی۔
 دستاویزکے مطابق اسی مدت میں سکھرمیں 840 اورلاہورمیں 20کلوتھیلا830 روپےتک مہنگا ہوا،ملتان میں حالیہ 3 ہفتوں کے دوران قیمت 826 روپے 67پیسے تک بڑھی،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں قیمت میں817 روپے تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق تین ہفتوں میں اسلام آبادمیں آٹےکا 20کلوتھیلا800روپےتک مہنگا ہوا،اسی مدت میں راولپنڈی اورکوئٹہ میں 740 اور سرگودھا میں 733روپےتک مہنگا ہوا،حیدر آباد میں 720، کراچی اور فیصل آبادمیں700روپے تک مہنگاہوا۔
تین ہفتوں میں خضدار میں آٹےکے20 کلوتھیلےکی قیمت600روپےتک بڑھی،پشاور اوربنوں میں تھیلا2500روپےتک پہنچ گیا،اسلام آبادمیں قیمت 2426 روپے67پیسے تک ہوگئی،کراچی،حیدرآباد،راولپنڈی میں 20 کلو تھیلا2400 روپے تک ہوگیا،بہاولپور میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی قیمت 2333 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی، کوئٹہ اور لاڑکانہ میں قیمت بڑھ کر 2300 روپے تک ہوگئی،ملتان میں 2293 روپے33 پیسے اور سیالکوٹ میں 2267 روپے تک ہوگیا۔
دستاویز کے مطابق گوجرانوالہ میں بیس کلوکاتھیلا 2267،سکھر میں2240 اورلاہورمیں 2230تک ہوگیا،فیصل آباد، سرگودھااور خضدار میں بھی آٹے کا20 کلو تھیلا2200روپےتک پہنچ گیاہے۔

دوسری طرف پنجاب سے سپلائی بندہونے کے باعث ایبٹ آبادمیں بھی آٹامہنگے داموں فروخت ہونے لگا ہے،وہاں15 سو روپے میں بکنےوالا 20 کلو آٹے کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ریچھ کے حملے کے بعد گلوکارہ قراۃ العین بلوچ کا پہلا بیان سامنے آگیا

آٹا ڈیلرز نے بھی گودام بھر لئے اورمصنوعی بحران پیدا کر دیاہے،شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ انتظامیہ منافع خور آٹا ڈیلرز کے گوداموں پرچھاپے مارے اورآٹے کے مصنوعی بحران کاخاتمہ کرائے۔