یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری 

Sep 07, 2025 | 10:36:AM
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری 
کیپشن: شجاع حیدر نغمے کے دوران
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ نے نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری کردیا۔
یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کی جانب سے ’’شاہین‘‘ کے عنوان سے ریلیزکئے گئے اس نغمے میں فضائی سرحدوں کی محافظ پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نغمے کا آغاز’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘ کے لہو گرما دینے والے الفاظ سے کیا گیاہے،اس نغمے کومعروف گلوکار شجاع حیدر نے گایاہے اوراس میں پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کی گئی ہے۔
نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی شاندار عکاسی کے ساتھ ساتھ نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ایم عالم کاپانچ جہازگرانے کاریکارڈمحض مُعجزہ نہیں تھا
نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے،نغمے میں آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کے جرأت مندانہ کردار کو اجاگر کیا گیاہے ،اس طرح یومِ دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کا جاری کردہ یہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔