متحدہ عرب امارات کی وارننگ، مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوشش رُک گئی

Sep 07, 2025 | 10:35:AM
متحدہ عرب امارات کی وارننگ، مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوشش رُک گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وارننگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوشش روک دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کا اجلاس اصل میں مغربی کنارے کے بڑے حصے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ پر بات کرنے کے لیے طے تھا۔

متحدہ عرب امارات کے انتباہ پر حکومتی اجلاس کے ایجنڈا کو تبدیل کرکے اسے فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر مرکوز کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والا لڑکا گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے وزیرِ خزانہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے 5 میں سے 4 حصوں کو ضم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

وزیرِ خزانہ کے بیان پر امارات نے تنبیہ کی تھی کہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کیا گیا تو یہ امارات کے لیے سُرخ لکیر ہوگی اور ابراہیمی معاہدے سے متحدہ عرب امارات نکل سکتا ہے۔