انیل کپور کی مشہورِ زمانہ فلم ’نائیک‘ کو 20 سال مکمل۔۔اداکار نے یا دیں شیئر کر دیں

Sep 07, 2021 | 22:25:PM
انیل کپور کی مشہورِ زمانہ فلم ’نائیک‘ کو 20 سال مکمل۔۔اداکار نے یا دیں شیئر کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)فلم نائیک کرنے سے متعلق متعدد لوگوں کی میرے بارے میں مختلف رائے تھی، لیکن میں جانتا تھا کہ مجھے یہ فلم کرنی تھی اور مجھے اس فلم کے پیغام پر بھروسہ تھا۔  آج ہم یہاں اس فلم کے 20 برس مکمل ہونے کی خوشی منارہے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار معروف ادا کا رانیل کپور نے مشہورِ زمانہ فلم ’نائیک‘ کو 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ '20 سال قبل میں ریل کی زندگی کا وزیراعلیٰ بنا تھا اور باقی تو تاریخ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں دور جاہلیت ۔۔ بارش کیلئے کمسن لڑکیوں کی شرمناک حالت میں پریڈ۔۔ویڈیوزاور تصاویر سامنے آگئیں
یا د رہے کہ  انیل کپور  اس فلم کے  کردار  میں بطور ایک صحافی شیوا جی را ئو کے طو رپر پہلے ایک دن کے وزیراعلیٰ پھر انتخابات میں کامیابی کے بعد مستقل وزیراعلیٰ بنے۔ پرستاروں کی جانب سے اس فلم کی کہانی، اس کے پیغام اور انیل کپور سمیت دیگر اداکاروں کی پرفامنس کو بھی سراہا گیا تھا۔