بھارت میں دور جاہلیت ۔۔ بارش کیلئے کمسن لڑکیوں کی شرمناک حالت میں پریڈ۔۔ویڈیوزاور تصاویر سامنے آگئیں

Sep 07, 2021 | 22:09:PM
بھارت میں دور جاہلیت ۔۔ بارش کیلئے کمسن لڑکیوں کی شرمناک حالت میں پریڈ۔۔ویڈیوزاور تصاویر سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کندھے پر لکڑی کا ایک ڈنڈا، جس میں ایک مینڈک بندھا ہوا ہے، لے کر کمسن لڑکیوں برہنہ حالت میں پورے گاؤں میں گھوم رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کسی سے تم پیار کرو تو پھر اظہار کر و ۔بالی وڈ گانے پر ادا کارہ حریم شاہ کے زبر دست ڈانس کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق مدھیا پردیش صوبے میں بندیل کھنڈ علاقے کے داموہ ضلع ہیڈکوارٹر سے کوئی پچاس کلومیٹر دور بانیا گاؤں شدید خشک سالی کا شکارہے۔ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو برہنہ گھمایا جائے تو بارش کے بھگوان اندردیوتا خوش ہوجاتے ہیں۔گاؤں والوں نے اسی لئے چھ لڑکیوں کو برہنہ کرکے پورے گاؤں میں گھمایا۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ نے موت سے قبل بگ باس شو میں کونسی خواہش کا اظہار کیا ؟جان کر اہلخانہ آبدیدہ

لڑکیوں کے ساتھ خواتین بھی چل رہی تھیں، وہ بھجن گارہی تھیں اورگھر گھر جاکر وہاں سے کھانے پینے کی چیزیں مانگ رہی تھیں۔ ان چیزوں کو یکجا کرکے بعد میں ایک مندر میں پکایا گیا اور پورے گاؤں کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔مدھیا پردیش پولیس نے کہا ہے کہ انہیں اس واقعے کے سلسلے میں اب تک کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔