سدھارتھ نے موت سے قبل بگ باس شو میں کونسی خواہش کا اظہار کیا ؟جان کر اہلخانہ آبدیدہ

Sep 07, 2021 | 18:25:PM
سدھارتھ نے موت سے قبل بگ باس شو میں کونسی خواہش کا اظہار کیا ؟جان کر اہلخانہ آبدیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سدھارتھ ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 13 میں بطور امیدوار شامل ہوئے اور انہوں نے یہ شو بھی جیتا، لیکن اس کے بعد وہ سیزن 14 میں بطور 'طوفانی سینئر' شامل ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:تم بھی مرجائو۔۔سدھارتھ کی موت پر اظہار افسوس کرنےوالی اداکا رہ پر تنقید۔۔ہسپتال سے ویڈیو پیغام وائرل

تفصیلات کے مطابق آنجہانی بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا نے اپنی موت سے قبل ریئلٹی شو میں اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس شو میں حنا خان اور گوہر خان سے بات کرتے ہوئے سدھارتھ کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش والد بننا ہے۔سدھارتھ اپنی یہ خواہش بتاتے ہوئے اس وقت آبدیدہ ہوگئے تھے، کیونکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے والد کے ساتھ اپنے مضبوط تعلق کا ذکر کیا تھا جو دنیا میں نہیں رہے تھے۔ اس خواہش کو جا ن کر ان کے اہلخانہ بھی آبدیدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات

یا د رہے کہ چند روز قبل سدھاتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔