سی ایس ایس و دیگر امتحانات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

Oct 07, 2025 | 17:44:PM
سی ایس ایس و دیگر امتحانات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نےسی ایس ایس و دیگر امتحانات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایک بار پھر امیدواروں کو خبردار کر دیا ہے کہ سی ایس ایس و دیگر امتحانات میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہے، امتحان کے دوران کسی بھی مواصلاتی ڈیوائس کے استعمال کی اجازت نہیں، ہدایت امیدواروں کو جاری ایڈمیشن سرٹیفکیٹس میں بھی واضح طور پر درج ہے،امتحانی ہال میں موبائل فون لانا بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے،خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار نااہلی یا امتحانات سے محرومی کا سامنا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی والے ایک طرف سیزفائر کی بات اور ہر گھنٹے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہیں،عظمی بخاری