پیپلز پارٹی والے ایک طرف سیزفائر کی بات اور ہر گھنٹے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہیں،عظمی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف آپ سیز فائر کی بات کرتے دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کرنے آجاتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھتے ہیں؟ ۔
عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جس کو دیکھو وہ جھاڑ پونچھ کرکے گھر سے نکلتا،اور مائیک آگے رکھ کے بیٹھ جاتے ہیں، شعلے نکالنے،گالیاں دینے،پھر ان حالات میں مفاہمت کی بات کیسے کرتے ہیں؟ ۔جواب دو تو رونے بیٹھ جاتے ہیں،انکے مسلسل اشتعال کے بعد تھوڑا سا جواب آتا ہے۔جمہوریت کا لیکچر ہمیں مت دیں،آپ نے جمہوریت اپنے نازک کندھوں پر نہیں اٹھائی۔اگر آپ دن رات ہماری لیڈرشپ پر حملے کرینگے تو کیا ہم آپکو گلے میں پھولوں کے ہار پہنائیں گے؟ ۔یہ ہماری لیڈرشپ اور پارٹی کی اعلیٰ ظرفی ہے جو ذاتی حملوں کے بعد بھی خاموش ہے۔سندھ بھی کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جس کو آپ ہر فورم پر سندھو دیس کہتے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا ، اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مندی پر اختتام