بھارت: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک، 40 زخمی

Oct 07, 2023 | 09:29:AM
بھارت: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک، 40 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں رہائشی عمارت میں ہونے والی آتشزدگی سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں،کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گورگاؤں میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ جھلسنے والے 40 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کا واقعہ جمعہ کی صبح تقریبا 3 بجے پیش آیا ، جس کی زد میں آکر متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں ملٹری کالج پر خونریز حملہ کی ویڈیو وائرل

حکام کے موقع پر پہنچتے ہی آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور کولنگ کا عمل شروع کیا۔

مقامی افراد کے مطابق پارکنگ ایریا میں پڑے کپڑے میں آگ لگ گئی تھی جس کے بعد آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے جمعہ کو آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔