ہنزہ: گوجال شمشال میں برفانی تودہ گرنے سے آسٹرین کوہ پیما ہلاک

Oct 07, 2022 | 12:00:PM
ہنزہ: گوجال شمشال میں برفانی تودہ گرنے سے آسٹرین کوہ پیما ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گوجال شمشال کے علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے میں ایک خاتون کوہ پیما اور پاکستانی کوہ پیما شاہ  دولت بھی شدید زخمی ہوئے۔

دونوں کوہ پیما شمشال کے رہائشی دولت شاہ کے ساتھ ٹریکنگ کے لیے گئے تھے۔ دولت شاہ مقامی گائیڈ کے طور پر دونوں کوہ پیماؤں کے ساتھ تھا۔

یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا، اغواء کیے گئے پنجابی خاندان کے افراد کی نعشیں برآمد

اس حادثے میں برفانی تودے کی زد میں آکر آسٹریا کے مرد کوہ پیما موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ غیر ملکی خاتون کوہ پیما اور گائیڈ دولت شاہ کو گوجراف بیس کیمپ پہنچا دیا گیا جہاں دونوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

اس حوالے سے پاکستان ٹورسٹ آپریٹرز نے عسکری ایوی ایشن سے مدد طلب کرلی۔