ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دو اور۔۔۔رمیز راجہ کو تاجر کی ایسی پیشکش کہ پوری ٹیم حیران رہ گئی

Oct 07, 2021 | 18:30:PM
انویسٹر، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت کو شکست
کیپشن: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے بتایا ہے کہ ایک انویسٹر نے ہم سے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو خالی چیک دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیئر مین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کراچی میں بزنس مین کمیونٹی سے ملاقات کی۔اس دوران ایک بزنس مین نے رمیز راجہ کو خالی چیک دیتے ہوئے پیشکش کی کہ اگر ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تو من چاہی رقم دی جائے گی۔ رمیز راجہ نے یہ بات سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کے دوران بھی بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو خط، بڑا مطالبہ کردیا