شوٹنگ میں مصروف بالی وڈ اداکارہ زخمی

Oct 07, 2021 | 10:53:AM
 شوٹنگ میں مصروف بالی وڈ اداکارہ زخمی
کیپشن: اداکارہ  نشرت بھروچا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم کے پروڈکشن اسٹاف کے مطابق اداکارہ  نشرت بھروچااپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کیلئے ہولی کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کے اچانک ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔
 تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کی شوٹنگ کے دوران  زخمی ہوگئیں،پروڈکشن اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو 3 سے 4 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نشرت بھروچا پیار کا پنچ نامہ ، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی اور ڈریم گرل جیسی مشہور  بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر  دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    زلزلہ، ہرنائی تا سنجاوی روڈپہاڑگرنے سے بند ،کان میں 15 افراد پھنس گئے