شاہین شاہ آفریدی کا انگلش کاونئی سے معاہدہ

Oct 07, 2021 | 10:31:AM
شاہین شاہ آفریدی کا انگلش کاونئی سے معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ٹیم مڈل سکس سے معاہدہ سائن کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اگلے سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران ایکشن میں ہوں گے۔لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی ہوم ٹیم مڈل سکس کے اعلامیے کے مطابق 21سالہ شاہین شاہ آفریدی اگلے سال سیزن کے آغاز میں ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے اور جولائی کے وسط تک ٹیم کو دستیاب رہیں گے ۔

 شاہین شاہ آفریدی  فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز بھی کھیلیں گے۔شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فرسٹ کلاس میچز کھیلیں گے جبکہ اس سے قبل وہ ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے میچز کھیل چکے ہیں۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرنے بھی مڈل سکس کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہاز میں ایئر ہوسٹس کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل..