’’ہنڈا ‘‘نے پلانٹ کی بندش میں توسیع کر دی

Nov 07, 2023 | 17:42:PM
’’ہنڈا ‘‘نے پلانٹ کی بندش میں توسیع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) کار بنانے والی مشہور و معروف کمپنی  ہنڈا نے  پلانٹ کی عارضی بندش  میں مزید توسیع کا اعلان کر دیا۔ 

ہنڈا کار بنانے والی کمپنی نے عارضی بندش میں مزید توسیع کے حوالےسے  سٹاک ایکس چینج  کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے ، اٹلس ہنڈا کار کمپنی  کی جانب سے 8 نومبر اور 9 نومبر  کو بھی پلانٹ بند رکھے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سے پہلے کمپنی نے کار پلانٹ یکم نومبر سے 7 نومبر تک کے لئے عارضی بند کا تھا، کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ موجودہ خام مال کی کمی اور پارٹس کی کمی پر پلانٹ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ،کمپنی انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پلانٹ کی عارضی بندش کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پوجا بھٹ بھی غزہ میں بچوں کی شہادت پر افسردہ