پوجا بھٹ بھی غزہ میں بچوں کی شہادت پر افسردہ

Nov 07, 2023 | 17:16:PM
پوجا بھٹ بھی غزہ میں بچوں کی شہادت پر افسردہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف فلمساز و اداکارہ پوجا بھٹ بھی اسرائیلی جارحیت متاثر ہونے والے فلسطینی بچوں کے لیے  افسردہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  پوجا بھٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مشہور فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم شیئر کی ہے۔

خالد جمعہ کی اس نظم میں غزہ کے معصوم بچوں کی حالتِ زار پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے،اُنہوں نے یہ نظم شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن لکھنے کے بجائے صرف ایک ٹوٹے ہوئے دل والے ایموجی کے استعمال پر ہی اکتفا کیا ہے،  جس سے ان کی افسردگی ظاہر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر ایک ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے،شہید ہونے والوں میں 4 ہزار سے زیادہ بچے اور 2600 خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید مستعفی