فرنچ اوپن ویمنز ٹینس کا ٹائٹل پولینڈ کی ایگا سویٹیک کے نام

Nov 07, 2023 | 17:19:PM
فرنچ اوپن ویمنز ٹینس کا ٹائٹل پولینڈ کی ایگا سویٹیک کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ویمن ٹینس کے میگا ایونٹ ’’ڈبلیو ٹی ‘‘کا ٹائٹل پولینڈ کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا  سویٹیک نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈبلیو ٹی فائنل میں امریکی جیسکا پیگولا کو 2.0سے زیر کرنے کے بعد ایگا سویٹیک نے دوسرا فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، عالمی نمبر ون ویمن ٹینس سٹار کی یہ مسلسل 35 ویں فتح ہے ، 21 سالہ ٹینس سٹار نے  طویل ترین مسلسل فتح  کا وینس ولیمز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ، اس سال  ایگا کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے ، 

پولش کھلاڑی نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹوپی پر یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں کا ربن پہن رکھا ، جیت کے بعد بات کرتے ہوئے سویٹیک نے کہا "میں یوکرین سے کہنا چاہتی ہوں کہ  مضبوط اور ثابت قدم رہیں، کیونکہ جنگ ابھی باقی ہے۔