جوان بیٹے کی لاش دیکھ کر باپ پر سکتہ طاری، دردناک ویڈیو وائرل 

Nov 07, 2023 | 11:15:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے ہونے والی  بمباری کے سبب ہزاروں فلسطینی شہری اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں، ایسی صورتحال میں ایک اور افسوس ناک ویڈیو سامنے آئی ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ مردہ خانے میں اپنے جوان بیٹے کی لاش کرزور زور سے رونے اور چیخوپکار کرنے لگا ۔

اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی پراسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا گیا تھا، لاچار باپ نے اپنے بیٹے کو دیکھتے ہی غم سے نڈھال ہوگیا،خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے تقریباً ایک ماہ سے محصور غزہ کی پٹی پر شروع کی گئی جنگ کے بعد غزہ سے دردناک مناطر کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

اس عرصے کے دوران جاری جنگ اور پرتشدد اسرائیلی حملوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اس پٹی میں 1.4 ملین افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے۔ 10 ہزار سے زائد شہادتیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی